• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز نے ساڑھے 6 ہزارارب روپےخرچ کیا، اسپتال نہیں بنایا، عمران

شہباز نے ساڑھے6ہزارارب روپےخرچ کیا، اسپتال نہیں بنایا، عمران

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف چیک اپ کرانےکیلئےلندن گئےہیں، انہوں نےپچھلے10سال میں ساڑھے6ہزارارب روپےخرچ کیا۔

گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ساڑھے 6 ہزار ارب میں سےایک بھی اسپتال ایسانہیں بناسکےجس میں خودعلاج کراسکیں، نوازشریف کی اہلیہ بیمارہوئیں وہ لندن چلی گئیں، ساڑھے 6 ہزار ارب روپے ترقیاتی فنڈز میں سے خرچ کیے لیکن ایک 4 ارب کااسپتال نہیں بنایا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملتان میٹرو 30 ارب سےبنناشروع ہوئی تھی اور60 ارب میں مکمل ہوئی، ملتان میٹرو کے شیشے کالے کردئیے ہیں تاکہ پتانہ چل سکے کہ بس خالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پیسے چوری کرکے باہر لیکرگئے، نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف کی باری ہے، 2018 میں پنجاب کو شریفوں سے آزاد کرانا ہے، کرپشن سےباہر جانےوالاپیساعوام پر خرچ کرنا ہے، نوازشریف کو ہم بتائیں گے کہ کیوں نکالا۔

تازہ ترین