• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمی نیٹر تاخیر کا شکار


لاہور، پی ایس ایل کا پلے آف میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار

لاہور میں پی ایس ایل کا پلے آف میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے، میچ سوا آٹھ بجے شروع ہوگااور دونوں ٹیمیں 16،16 اوورز کھیلیں گی۔

گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ شروع وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔

علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پونے آٹھ بجے ٹاس ہوگا جس کے سوا آٹھ بجے میچ کا آغاز ہوگا۔

پی ایس ایل کے پلے آف میچ میں وقت ضائع ہونے کی وجہ سے ہر ٹیم کے چار، چار اوورز کم ہوں گے۔

بارش کے بعد میدان کو خشک کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر اور سوپر ساپر کا استعال کیا جارہا ہے۔

پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمی نیٹر تاخیر کا شکار

لاہور میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی موسم خوش گوار ہے اور بارش نے شہر کو جل تھل کردیا ہے، بارش کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں پچ کو کور سے ڈھانپا گیا ہے اور اسٹیڈیم انتظامیہ بارش رکنے پر گراؤنڈ خشک کرنے کا کام سرانجام دے رہی ہے۔

ادھر شائقین کرکٹ بارش کی وجہ سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے بارش نہ ہونے کی دعا کررہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہوائیں چلیں گی جو بادل اڑا لے جائیں گی اور بادل آتے جاتے رہیں گے تاہم بارش بتدریج کم ہوتی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ میچ کےدوران بارش نہیں ہوگی البتہ رات 11 بجے کے بعد ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز میچ میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہوگئی اور آج کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم 25 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی مکمل طور پر فٹ نہیں، کراچی کنگز کو بھی اسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پشاورکے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال انجری کے باعث آج کھیلے جانے والے میچ سے باہر ہوگئے۔

تمیم اقبال گھٹنے کی انجری کی وجہ سے تکلیف کے باعث طبی معائنے کے لئے بنکاک روانہ ہوگئے۔

اگر پشاور زلمی پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تو تمیم اقبال 25 مارچ کو کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل کے لئے دستیاب ہوں گے۔

مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

کراچی کنگز کے کپتان این مورگن پاکستان نہیں آئے جس کی وجہ سے آج کے میچ میں قیادت کے فرائض فاسٹ بولر محمد عامر سرانجام دیں گے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے زخمی ہونے کے بعد انگلش کرکٹر این مورگن نے بلیو شرٹس کی قیادت کی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پشاور زلمی کو 10 پوائنٹس حاصل ہیں۔

تازہ ترین