• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ایلیمی نیٹر: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو171 کا ہدف

دوسرا الیمی نیٹر:کراچی کے خلاف پشاور کی دھواں دار بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمی نیٹر میں کامران اکمل کی تیز ترین نصف سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے171رنز کا ہدف دیا ہے، کامران اکمل نے صرف 27گیندوں پر 77 رنز بنائے۔

اوپنرز کامران اکمل اور فلیچر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

کامران اکمل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے عثمان خان شنواری کے ایک اوور میں 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 25رنز بنائے۔

کامران اکمل نے صرف 17 گیندوں پر پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 54رنز بنائے ، جو پی ایس ایل کی تاریخ کی تیزترین نصف سنچری ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی نے 19گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنائی تھی۔

کامران  اکمل اور فلیچر نے 107 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، پشاور کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب فلیچر 34 رنز کی اننگز کھیل کر بوپارا کی گیند پر ڈینلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کامران اکمل صرف 27 گیندوں پر برق رفتار 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

محمد حفیظ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 13 رنز بناکر بوپارا کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ڈاؤسن نے 13رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان سیمی نے بھی بھرپور اننگز کھیلی اور 12 گیندوں پر 23رنز بنائے، جس میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل ہے۔

سعد نسیم صرف رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اگلی ہی گیند پر وہاب ریاض باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس طرح پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 16 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنالئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے بوپارا نے تین، تائمل ملز نے دو اور عثمان خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان محمد عامر نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، بارش سے متاثرہ میچ 16،16 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

ایک بولر چار جبکہ باقی چار بولرز تین تین اوورز کراسکیں گے۔

کراچی کنگز کے کپتان محمد عامر کا کہنا ہے کہ بینچ پر جتنے بھی لڑکے ہیں اچھی فارم میں ہیں جبکہ پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا ہے کہ بڑا میچ ہے بڑااسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

گزشتہ روز میچ میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہوگئی اور آج کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم 25 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔

پشاورکے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال انجری کے باعث آج کھیلے جانے والے میچ سے باہر ہوگئے۔تمیم اقبال گھٹنے کی انجری کی وجہ سے تکلیف کے باعث طبی معائنے کے لئے بنکاک روانہ ہوگئے۔

اگر پشاور زلمی پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تو تمیم اقبال 25 مارچ کو کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل کے لئے دستیاب ہوں گے۔

مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ آج کا میچ نہیں کھیل رہے جبکہ کپتان این مورگن پاکستان نہیں آئے جس کی وجہ سے آج کے میچ میں قیادت کے فرائض فاسٹ بولر محمد عامر سرانجام دے رہے ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے زخمی ہونے کے بعد انگلش کرکٹر این مورگن نے بلیو شرٹس کی قیادت کی تھی۔

تازہ ترین