• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاس اینجلس میں 18قیراط سونے کاخرگوش تیار

مسیحی برادی کے ایسٹر تہوارمیں چند روز باقی رہ گئے ہیں لہٰذا اس سالانہ تہوار کومنانے کے لیے تیاریاں زور پکڑ چکی ہیں۔

اسی حوالے سے لاس اینجلس کے 70سالہ قدیم چاکلیٹ اسٹور پردیدہ زیب چاکلیٹ انڈوں کی تیاری جاری ہے جس کی دلکشی دیکھ کر منہ میں پانی بھر آتا ہے ۔


چاکلیٹ اسٹور پر ماہر شیفس نے ایسا خرگوش بھی تیار کیا ہے جو18قیراط سونے سے ڈھکا ہوا ہے ۔

سنہری ایسٹر بّنی اس اسٹور کی خصوصیت تسلیم کیا جاتا ہے جسے لوگ اس تہوار پر تحائف کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں، ہاتھوں سے ڈیزائن کیے گئے یہ دیوہیکل رنگین اور دلکش ڈیزائن والے انڈے منفرد تھیمز کی عکاسی کرتے نظر آرہے ہیں جنہیں فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین