پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔
کامران اکمل نے لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن تھری کے دوسرے ایلیمی نیٹر میں کراچی کنگز کےخلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 17 گیندوں پر پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 54رنز بنائے ، جو پی ایس ایل کی تاریخ کی تیزترین نصف سنچری ہے۔
اس سے قبل لیوک رونکی نے 19گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنائی تھی۔