ریسنگ کے دوران اکثر ایسے غیر متوقع واقعات پیش آتے ہیں کہ ڈرائیورز سمیت تماشائی بھی حیران رہ جاتے ہیں لیکن پولینڈ میں کار ریسنگ کے دوران ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب برفیلے ٹریک نے ریسنگ ڈرائیور کو مشکل میں ڈال دیا۔
جی ہاں برف سے ڈھکے ٹریک پر جیت کے لئے کوشاں اس ڈرائیور کی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور کار اس کے قابو سے نکل کر ٹریک سے نیچے گِرتے ہوئے برف میں دھنس گئی ۔
اپنے پسندیدہ ریسر کو مشکل میں دیکھ کر تماشائیوں سے رہا نہ گیا اور وہ فوری طور پر برف میں پھنسی گاڑی کو نکالنے پہنچ گئے ۔ تمام تماشائیوں نے ملکر کاکار کو اُٹھایا اور واپس ٹریک پر پہنچا دیا جبکہ ڈرائیور نے نے بھی وقت ضائع کئے بغیر دوڑ لگائی اور یکایک ریس میں پھر سے شامل ہو گیا ۔