• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا قومی اثاثوں کی نجکاری کو روکنے کا مطالبہ


بلاول کا قومی اثاثوں کی نجکاری کو روکنے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اثاثوں کی نجکاری کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی ائرلائن اور اسٹیل ملز کو فروخت کرنے کی مسلم لیگ ن کی کوششوں کو ناکام بنائے گی۔

انہوں نے یہ بات بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی رہنماوَں کے اجلاس کے دوران کہی، اجلاس میں نثار کھوڑو، وقار مہدی، میاں رضا ربانی اور سعید غنی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی مالک پاکستان کی عوام ہے اور وہ "ایک خریدو، دوسرا مفت" جیسے مشکوک عمل کے ذریعے قومی اثاثوں کو نیلامی کے ہتھوڑے کے نیچے نہیں آنے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی بددیانتی ہے کہ ایک وزیراعظم جو اپنی ذاتی ایئرلائن منافع میں چلارہے ہیں، قومی پرچم بردار ایئر لائن کی مارکیٹ و روٹس ہتھیانے کے لئے پی آئی اے کو بیچنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ پی آئی اے، اسٹیل ملز اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نجکاری کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں۔

تازہ ترین