• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 معذور چینی خاتون انٹرنیٹ اسٹار بن گئی

کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے اور اس چینی خاتون کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا۔

جی ہاں، چین سے تعلق رکھنے والی دونوں ہاتھوں سے معذور کوان ہینگ می نامی خاتون نہ صرف گھریلوامور خود سر انجام دیتی ہے بلکہ اپنی گزر بسر کیلئے کپڑوں پر کڑھائی کرنے اور موتیوں سے چیزیں بنانے سمیت ڈرائنگ بھی کرتی ہے۔


دوسری جانب چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے کام خود انجام دیتی معذور خاتون کی لائیو اسٹریمنگ نے اُسے انٹرنیٹ اسٹار بنادیاہے جو لوگوں کیلئے مثال بن گئی ہے ۔

 معذور چینی خاتون انٹرنیٹ اسٹار بن گئی

واضح رہے کہ کوان ایک حادثے میں دونوں ہاتھوں سے معذور ہوگئی تھی تاہم اس معذوری کو کبھی اپنی مجبوری نہیں بننے دیا ۔

تازہ ترین