• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 وینزویلاکا ڈیجیٹل کرنسی یونٹ امریکا میں ممنوع

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا انتظامیہ کے ڈیجیٹل کرنسی یونٹ کے ساتھ تمام مالیاتی امور کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔صدر ٹرمپ کی طرف سے پابندی کا یہ فیصلہ وینزویلا کی "پیٹرو" نامی ڈیجیٹل کرنسی کی ابتدائی فروخت کے آخری دن جاری کیا جانا توجہ کا مرکز بنا ہے۔

وائٹ ہاوس سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدرٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف پابندیوں کی توسیع پر مبنی حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق امریکی شہریوں پر اور امریکہ کے اندر آج سے ،وینزویلا حکومت کی طرف سے یا پھر وینزویلا حکومت کے نام پر 9 جنوری 2018 سے جاری کی جانے والی ڈیجیٹل کرنسی یونٹوں کے ساتھ تمام کاروائیوں کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ پابندی حقیقی اور قانونی شخصیات دونوں کا احاطہ کرتی ہے اور امریکہ کی وزارت خزانہ پابندی کے موئثر اطلاق کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

تازہ ترین