• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور ہدایت کار ،اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر شاہ جہاں مرزا کی یاد میں تعزیتی اجلاس

نامور ہدایت کار ،اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر شاہ جہاں مرزا کی یاد میں تعزیتی اجلاس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں نامور ہدایت کار ،اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر اور پروموٹرشاہ جہاں مرزا کی یاد میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ شاہ جہاں مرزا کے بچوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔شاہجہاں مرزا نے سندھ کے صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے نام سے بھٹائی ایوارڈ کا اجراءکیا جو وہ پابندی سے کئی سال تک مسلسل کرتے رہے۔ یہی ایوارڈ ان کے شناخت بنا۔ آرٹس کونسل اپنے ممبران کے لئے ہر ممکن مدد کرتا ہے اور ان کے بچوں کے لئے جو آرٹس کونسل سے ہوسکا وہ ضرور کرے گا۔ اس موقع پر سید اسجد بخاری، ڈاکٹر ایوب شیخ، اقبال لطیف، ندیم ظفر، شکیل خان، یونس میمن، رؤف لالہ ، صدیق راجہ، آدم راٹھور، نذر حسین، ایم شریف،فدا حسین، عابد نوید، محمد یوسف، شاہجہاں مرزا کے بیٹوں حسنین مرزا، کوثین مرزا اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔ آخر میں شاہجہاں مرزا کی مغفرت کے لئے دُعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

تازہ ترین