• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناپا تھیٹر و میوزک فیسٹیول جمہوریہ چیک کے فنکاروں نےفن کا مظاہرہ کیا

ناپا تھیٹر و میوزک فیسٹیول جمہوریہ چیک کے فنکاروں نےفن کا مظاہرہ کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل آکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں جاری انٹر نیشنل تھیٹر و میوزک فیسٹیول میں بین الاقوامی فنکاروں نے اپنے فن کاشاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سماع باندھ دیا،منگل کی فیسٹیول کے چھٹے روز جمہوریہ چیک سے آئے ہوئے فنکاروں جیکب کونک نے وائیلن اورکاریل ورٹسکانے پیانوپر پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے شائقین کا دل جیت لیا،دونوں فنکاروں نے جمہوریہ چیک مقبول گیتوں کی دھنیں پیش کیں،جمہوریہ چیک سے آئے فنکاروں نے ناپا میں پرفارمنس کے مظاہرے کو خوشگوار تجربہ قرار دیا ہے، جیکب کونک کا کہنا تھا کہ موسیقی ایک ایسی زبان ہے جو ہر زبان کے لوگوں تک اپنا پیغام با آسانی پہنچاسکتی ہےاور یہ امن و محبت کا پیغام ہے۔پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں لوگ موسیقی سے لگائو رکھتے ہیں ، وہ آئندہ بھی پاکستان میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا چاہیں گے،بدھ کو ناپا میں جرمنی سے آئے ہوئے گروپ نے میوزک ڈرامہ ڈوٹون پیش کیا۔

تازہ ترین