• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ تیزی کا رجحان ،تین سو پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ تیزی کا رجحان ،تین سو پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سے 44600پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں37ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ، کیمیکل ،گیس ،فوڈز اور اسٹیل سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے بھر پور خریداری دیکھی گئی جس کی وجہ سے انڈیکس 44838پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 44800 اور 44700 پوائنٹس کی دو بالائی حد سے گر گیا مگر مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی ۔ماہرین کے مطابق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں مسلسل دلچسپی برقرار رہے جبکہ آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں تیزی کے اثرات برقرار رہ سکتے ہیں ۔مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں336.21پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44309.74پوائنٹس سے بڑھ کر44645.95 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح191.73 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 22365.51پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31963.17پوائنٹس سے بڑھ کر32123.52پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ37 ارب 28 کروڑ 83 لاکھ36ہزار305روپے بڑھ کر 91کھرب 98 ارب 12کروڑ12لاکھ 51ہزار 39 روپے ہو گیا ۔بدھ کو مجموعی طور پر 389کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 190کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،179میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

تازہ ترین