ٹوکیو (عرفان صدیقی )پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین اور ڈائریکٹر سندھ اشفاق احمد کی جانب سے پاک مراکش بزنس کونسل کے قیام اور مرزا اشتیاق بیگ کو پاک مراکش بزنس کونسل کا چیرمین منتخب ہونے جبکہ سرمد علی کو پاک ازبکستان بزنس کونسل کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کاروباری تنظیموں کے قیام سے دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی و کارباری تعلقات میں اضافہ ہوتا ہے اور پاکستانی کاروباری شخصیات کو پاکستان سے باہر کے ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میسر آتے ہیں رانا عابد حسین اور اشفاق احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک مراکش بزنس کونسل اور پاک ازبکستان بزنس کونسل کے قیام سے پاکستان کے مذکورہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا اور پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے نئی منڈیاں بھی کھلیں گی۔