• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تمام اے ایف سی ایونٹس میں شرکت کریگا، فیصل صالح

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ایشین فٹ بال فیڈریشن کے زیرانتظام تمام ایونٹس میں حصہ لیں گے، اس بات کا اظہار انہوں نے کوالالمپور میں ہونے والے اے ایف سی کے اجلاس میں کیا۔ قبل ازیں اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے کہا کہ ہماری کاوشوں سے اے ایف سی کے مالی بوجھ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، ممبر ایسوسی ایشنز کی گرانٹس کو دگنا کر دیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹ بال کی بحالی پر بہت مطمئن ہیں۔ انہوں نے تین لاکھ ڈالرز کی گرانٹ کے علاوہ پا کستان کو فٹ بال انفراسٹرکچر کی مد میں ایک اور پراجیکٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔ 
تازہ ترین