• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز کی ناشتہ میں دیسی اور انگلش کھانوں سے تواضع

لاہور(نمائندہ جنگ ) پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں حصہ لینے والی پشاور، کوئٹہ اور کراچی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مال روڈ لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں دیسی اور انگلش کھانوں پر مشتمل ناشتہ دیا گیا جبکہ ناشتہ سے فارغ ہوکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر کھلاڑی چیک آئوٹ کے بعد ہوٹل سے واپس اپنے وطن روانہ ہو گئے جبکہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے کھلاڑی بدستور ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ کھلاڑیوں کو ناشتہ میں دیسی کھانوں میں حلوہ، چنے، نہاری، سری پائے کے علاوہ فرنچ ٹوسٹ، فرائیڈ ایگ سمیت دیگر انگلش کھانوں سے تواضع کی گئی ۔
تازہ ترین