لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپرلیگ کے آخری پلے آف کو ممکن بنانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان آرمی اور پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا گیا۔
بدھ کی شام قذافی اسٹیڈیم میں موجود غیر ملکیوں اور تماشائیوں کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب شام پانچ بجے ایک دیو ہیکل ہیلی کاپٹر گرائونڈ میں اتر گیا۔
پونے آٹھ بجے ٹاس ہوا اور میچ کو 16،16اوورز تک محدود کردیا گیا ۔
نگل اور بدھ کی درمیانی شب اور بدھ کی سہ پہر ہونے والی بارش کے بعد میچ شروع ہونے امکانات کم تھے۔
گرائونڈ میں کئی مقامات پر پانی کھڑا تھا۔ پی سی بی نے گرائونڈ سے پانی کا نکالنے کے لئے صوبائی حکومت کی مشینری استعمال کی۔
گرائونڈ اسٹاف نے سپر سوپر کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد گرائونڈ کو میچ کے قابل بنایا۔
دونوں ہیلی کاپٹر تقریباً آدھا آدھا گھنٹہ گرائونڈ میں رہے۔
جب ہیلی کاپٹر گرائونڈ پر اترا آئوٹ فیلڈ میں لگے اشتہاری بورڈ اڑ گئے۔ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر مائیکل سلیٹر کا کہنا ہے کہ گرائونڈ کو خشک کرنے کا یہ طریقہ پہلی بار دیکھا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر آغا زاہد اور چیف گرائونڈ مین خان محمد نے درجنوں اسٹاف کے ساتھ گراونڈ پر کام کیا۔
تین مارچ 2009کو سری لنکا کرکٹ ٹیم پر دھشت گردوں کے حملے کے بعد اسی گرائونڈ سے سری لنکا کرکٹ ٹیم کو ایئرلفٹ کیا گیا تھا۔