• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوراتحاد کیلئے سرگرم عمل رہنا ہمارا مشن ہے، محسن رضا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر یونین، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا نے کہا ہے کہ خالصتاً مزدوراتحاد اور جدوجہد کیلئے سرگرم عمل رہنا ہمارا مشن ہے، وہ ٹیکس ڈپارٹمنٹ، صدر ٹائون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، محسن رضا نے ادارے کی دیگر یونیز کے سینئر ارکان ڈاکٹر شفقت اعوان، امتیاز بھائی،اسلم بھائی، منور بھائی، ضامن عثمانی، محبوب ، غفور بلوچ، محمدثاقب، کامل، نعیم، کامل عثمانی، حسین بھائی، حسین قاسم، اسحاق بلوچ، عبداللہ بلوچ، کاشف خان، الطاف اور کریم شیخ کی پیپلز لیبر یونین میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے محنت کشوں کی اجتماعی قوت کیلئے نیک شگون اور محنت کشوں کے مفادات کیلئے جدوجہد کی فتح قرار دیا۔
تازہ ترین