• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف سیکرٹری سمیت 12،ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

سابق چیف سیکرٹری سمیت 12،ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیب حکام نے سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن سمیت 12 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت 30مارچ کو ہو گی، نیب حکام نے سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن ، غلام عباس سومرو ، سابق سیکرٹری لینڈ اینڈ یوٹی لائزیشن عبدالقدیر میمن، سمیت 12ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرایا، ریفرنس میں ملزمان پر کورنگی کی 6ایکڑ زمین جعلی دستاویزات بنا کر فروخت کرکے قومی خزانے کو 55کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

تازہ ترین