• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے سے 6افراد جھلس ہوگئے،پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی سیکٹر 51 سی میں ایل پی جی کی دکان کے برابر میں واقع فرنیچر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو لپیٹ میں لیتے ہوئے وہاں پر موجود چھ افراد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اطلاع ملتے ہی وہاں پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پاتے ہوئے چھ افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا،اخمیوں کی شناخت 16 سالہ سہیل ولد اکرم، 40 سالہ انس ولد خالد، 45 سالہ جمیل ولد نور محمد ، 40 سالہ علی ولد منصور ، 28 سالہ ارسلان ولد شاہد اور 20 سالہ مزمل ولد ایاز کے نام سے ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ کی وجہ سے لگی۔
تازہ ترین