• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں 24ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق 24ویں آئینی ترمیم کوسید مرید علی شاہ ایڈووکیٹ نےچیلنج کیا ہے، دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہےکہ مردم شماری کی بنیاد پر اسمبلی کی نشتوں کا تعین ہوتا ہے، 24 ویں ترمیم کے ذریعے پہلے نشستیں مختص کی گئیں اور مردم شماری کے نتائج بعد میں جاری کئے گئے، اس ترمیم سے فاٹا کیلئے 12 نشستیں مخصوص کر دیں گئی، آبادی کے لحاظ سے فاٹا کی 6 نشتیں بنتی ہیں، باقی 6 صوبوں میں تقسیم ہونی چاہیے، اورکزئی ایجنسی میں ڈھائی لاکھ کا ایک حلقہ ہے جبکہ کشمور میں 11؍+لاکھ پر ایک حلقہ ہے، 24 ویں ترمیم سے فاٹا کا ایک ایم این اے باقی صوبوں کے 4 ایم این اے کےبرابر ہوگیا، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ 24 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
تازہ ترین