• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی قرضے ختم کرنے کیلئے سیاستدان اور دیگر افراد اپنی دولت واپس لائیں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضے کو ختم کرنے کے لئے تمام سیاست داں اور دیگر افراد بیرون ملک سے اپنی دولت کو پاکستان واپس لائیں، اس سلسلے میں ملک کے دونوں منتخب ایوانوں سے قانون سازی کی جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت سخت مالی مشکلات سے دوچار ہے جس سے مہنگائی کے بڑھنے کا خدشہ ہے جس سے عوام بری طرح متاثر ہوں گے۔
تازہ ترین