• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی کارروائی،لیاری گینگ کے کارندوں سمیت 10ملزمان گرفتار

رینجرز کی کارروائی،لیاری گینگ کے کارندوں سمیت 10ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزمان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ماڈل کالونی اور سعید آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروای کرتے ہوئے 2 ملزمان بہادر اور صدام حسین کو گرفتار کیا جن کا تعلق لیاری گینگ سے ہے ، ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، جمشید کوارٹر ، اتحاد ٹاؤن اور مدینہ کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان عبدالحفیظ عرف دادا ، امجد علی عرف کا کا ، نادر عرف گوگی ، سلمان محمد عرف سلو، ناظم حسین اور شیر محمد کو گرفتار کیا ، ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، سعیدآباد اور اتحاد ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان نذیر احمد عرف کاکا اور محمد خالد عرف گبول کو گرفتار کیا ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے علاوہ لینڈ گریبنگ اور غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے کاوربار میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین