• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرے، مہر صفدر علی

برسلز(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف بلجیم کے رہنما مہر صفدر علی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی سربلندی اور ملکی سرحدوں کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور اوورسیز میں عمران خان کے نظریے کی روشنی میں تحریک انصاف کے منشور کو گھر گھر پھیلانے میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں قائد اعظمؒ کے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قوم کو چاہئے کہ وہ تحریک انصاف کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے پاکستان میں تبدیلی لانے کے لیے عمران خان کا ساتھ دے۔
تازہ ترین