• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ٹریڈ ڈیل سے موٹاپے کیخلاف مہم متاثر ہوگی، ڈاکٹروں کا انتباہ

لندن( نیوز ڈیسک) ڈاکٹروں نے متنبہ کیاہے کہ امریکہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کے نتیجے میں برطانیہ میں موٹاپے کے خلاف مہم متاثر ہوگی، پیڈیاٹریشینز کاکہناہے کہ بریگزٹ کے بعد ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں برطانیہ میں زیادہ شکر اور چربی والی خوراک کی درآمد شروع ہوسکتی ہے۔ گارڈین میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق بچوں کے ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ صحت مندانہ کھانے کی عادت کو فروغ دینے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے خلاف امریکہ کے معاندانہ رویئے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے موٹاپے کے خلاف مہم خطرے میں پڑ سکتی ہے ،رائل کالج آف پیڈیاٹرکس اور چائلڈ ہیلتھ نے وزرا پر زور دیاہے کہ وہ مستقبل کی متوقع ٹریڈ ڈیل کے دوران صحت سے متعلق اقدامات کو بچانے کیلئے دبائو کامقابلہ کریں۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ہمیںایسے ملکوں کے ساتھ امریکہ کے تجارتی معاہدوں کے دوران امریکہ کے رویئےپر تشویش ہے جو اپنے ملک میں شکر کے استعمال کی شرح کم کرنا چاہتے ہیں۔رائل کالج آف پیڈیاٹرکس اور چائلڈ ہیلتھ کے صدر پروفیسر رسل وینر نے کہا کہ ہم ایسے تجارتی مذاکرات کی مخالفت کریں گے جن سے بچوں میں موٹاپے کی روک تھام کے اقدام کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ہو۔
تازہ ترین