• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن لڑکی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف کا مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہیومن رائٹس پیس اینڈ لیگل پروٹیکشن فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے ہوسڑی میں تشدد کے بعد قتل ہونے والی کمسن لڑکی عظمیٰ کلیری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ایس ایس پی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایڈووکیٹ بشیر احمد سیٹھار، سہیل احمد سومرو، ڈاکٹر نظام الدین اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ ہوسڑی تھانے کی حدود گاؤں مارد کلیری میں 5 سالہ معصوم عظمیٰ کلیری کو قتل کرکے ملزمان نےلاش جھاڑیوں میں پھینک دی، ایسے اقدامات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں اپیل کی کہ فی الفور قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
تازہ ترین