• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، مصطفی کمال

پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، مصطفی کمال

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بانی متحدہ لندن اور عشرت العباد ایم کیو ایم بہادر آباد کو مضبوط کرنے کے پیغامات ارسال کررہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں نے آپس میں بیانات کا مک مکا کیا ہوا ہے، جن کی دھمکیاں دی جاتی تھیں آج وہ ٹکڑوں میں بٹے ہوئے ہیں، ایم کیو ایم بہادر آباد کے سربراہ نے یوم تاسیس پر کہا کہ اب ہماری ماں بہنوں پر کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھے، پچیس ہزار نوجوانوں کے مرنے کے بعد میلی آنکھ کی بات کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستا ن ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ عوام کو بتانا چاہتاہوں کہ پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، لوگ کہتے تھے کہ پارٹی بنانے کے بعد گھروں سے کیسے باہر نکلو گے، آج جن کی دھمکیاں دی جاتی تھیں وہ ٹکڑوں میں بٹ گئے ہیں، دونوں گروپس نے آپس میں بیانات کا مک مکا کیا ہوا ہے اس سے آگے نہیں بڑھنا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں آج پارٹی کے پاس دس ہزار سے زائد کارکنان ہیں، اب لوگ کارکردگی دیکھ کر ووٹ دینگے، اگر میرے ساتھ لفظ مہاجر نہیں لگا ہوا تو کیا میں مہاجروں کے حقوق سے دستبردار ہوجائوں۔

تازہ ترین