• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمشق،داعش کے حملے میں62شامی اہلکار ہلاک، القدم پر قبضہ بھی کرلیا

دمشق،داعش کے حملے میں62شامی اہلکار ہلاک، القدم پر قبضہ بھی کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق پر داعش کے شدت پسندوں کے اچانک حملے میں شامی حکومتی افواج کے 62 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں، اس حملے کے بعد عسکریت پسندوں نے دمشق کے جنوبی علاقے پر قبضہ بھی کرلیا ہے۔ہلاک شدگان میں بیشتر تعداد حکومت کے حامی مقامی جنگجوئوں کی ہے، شامی فورسز نے القدم کے نواحی علاقوں میں تازہ دم دستے بھجوادیے، جوابی کارروائی تاحال شروع نہیں کی جاسکی، مشرقی غوطہ سے جنگجوئوں اور شہریوں کے انخلاء کے لئے شامی باغیوں اور روسی افواج کے درمیان مذاکرات، بشارالاسد افواج نے شہر کے 80 فیصد حصے کا کنٹرول حاصل کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کے مطابق پیر کی شب دمشق کے علاقے قدم پر داعش کے عسکریت پسندوں نے اچانک حملہ کردیا تھا۔ آبزرویٹری نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے جس میں بیشتر تعداد حکومت کے حامی مقامی جنگجوئوں کی ہے۔

تازہ ترین