• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کیخلاف پاکستانی بیانیہ عالمی تقاضے پورے کرتا ہے، مصری مفتی اعظم

دہشت گردی کیخلاف پاکستانی بیانیہ عالمی تقاضے پورے کرتا ہے، مصری مفتی اعظم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)مفتی اعظم شیخ جامعہ الازہر ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبد الکریم نے کہا ہے کہ دہشتگردی پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے دہشت گردی کے خلاف مصر اور پاکستان کی سوچ ایک ہے۔دہشتگردی کیخلاف پاکستانی بیانیہ عالمی تقاضے پورے کرتا ہے، فتوی ٰ دینے کا حق مفتیان کا ہے چند کتابیں پڑھ کر غاروں میں رہنے والوں کا نہیں، انہوں نے یہ بات گزشتہ روز اسلامی نظر یا تی کونسل کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ کانفرنس کا عنوان دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف قومی بیانیہ رکھا گیا ہے ۔ مفتی اعظم مصر نے کہا کہ قومی متفقہ بیانیہ پر علمائے کرام اور ریاست پاکستان پر مبارکباد دیتا ہوں۔

تازہ ترین