• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن نے ٹیلی کام اور آئی ٹی کے اہم کیس کی دوبارہ سماعت شروع کردی

مسابقتی کمیشن نے ٹیلی کام اور آئی ٹی کے اہم کیس کی دوبارہ سماعت شروع کردی

اسلام آباد(زبیر قصوری) مسابقتی کمیشن پاکستان نے ٹیلی کام اور آئی ٹی کے انتہائی اہم کیس کی دوبارہ سماعت شروع کردی ہے۔ کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر قانونی کالز کا بزنس کرنے کے الزام میں14؍ ٹیلی کام اور آئی ٹی کمپنی کو 2013ء میں مسابقتی کمیشن نے 53؍ ارب روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر کمپنیوں نے ابھی تک جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروایا ہے اور سروسز بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کمیشن نے بتایا ہے کہ اس کیس کے حوالے سے سماعت دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین