• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالا باغ ڈیم تعمیر ،توہین عدالت کیس پر وزیراعظم عباسی سے جواب طلب

کالا باغ ڈیم تعمیر ،توہین عدالت کیس پر وزیراعظم عباسی سے جواب طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عباسی کیخلاف کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیخلاف توہین کیس میں نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا ، جسٹس شاہد کریم نے اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی جس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے ،درخواستگزار وکیل کے مطابق ملک میں پانی اور بجلی بحران کو ختم کرنے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ضروری ہے، حکومتوں نے سیاسی بنیادوں پر کالا باغ ڈیم نہیں بنایا، عدالتی فیصلے کی روشنی میں مشترکہ مفادات کونسل کو کالا باغ ڈیم بنانے کی ہدایت کی تھی ، مشترکہ مفادات کونسل کے سربراہ وزیراعظم جبکہ چاروں وزرائے اعلی ٰ اسکے ارکان ہیں لیکن عدالتی فیصلے کے باوجود وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیں کیا، درخواست پر مزید کارروائی 17 مئی کو ہوگی۔

تازہ ترین