• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا سرمایہ کارلا کر پی آئی اے کو چلانے کی کوشش کرینگے ،وزیر نجکاری

نیا سرمایہ کارلا کر پی آئی اے کو چلانے کی کوشش کرینگے ،وزیر نجکاری

اسلام آباد (ناصر چشتی، نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر دانیال عزیز نے قائمہ کمیٹی نجکاری کو پی آئی اے کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم،نیا سرمایہ کارلا کر پی آئی اے کو چلانے کی کوشش کرینگے ،پی آئی اے کی ازسر نو بحالی کیلئے شعبہ ہوابازی کو الگ کرنا چاہتے ہیں، پی آئی اے کےشعبہ ہوا بازی کو دیگر شعبوں سے الگ کرنا چاہتے ہیں تاکہ پی آئی اے کی ازسرنو بحالی ممکن ہوسکے،پی آئی اے کی بحالی کے بعد پی آئی اے کے شعبہ ہوا بازی کی اصل مالیت کا اندازہ ممکن ہوگا، اصل مالیت جاننے کے بعد پی آئی اے کے حصص تھرڈ پارٹی کو فروخت کرنا آسان ہوگا،انہوں نے کہا پی آئی اے کا لوگو تبدیل کیا جارہا نہ ملازمین کو نکلا جارہا ہے، ہم نیا سرمایہ کار لاکر پی آئی اے کو چلانے کی کوشش کریں گے، انہوں نے بتایا بحالی سے پہلے پی آئی اے کے واجبات324 ارب ہیں مگر بحالی کے بعد واجبات 72 ارب روپے رہ جائیں گے، اس وقت واجبات میں سالانہ 66 ارب کا اضافہ ہو رہا ہے، پی آئی اے نجکاری کا ایکٹ ایوی ایشن ڈویژن سے منظور ہوچکا ہے اسی کے تحت نجکاری کی جائے گی،پی آئی اے ایکٹ میں مزید ترمیم نہیں کی جاسکتی کیونکہ سینٹ میں ہماری اکثریت نہیں، فنانشل ایڈوائزر نے ایکٹ کے تحت آگے بڑھنے کی سفارش کی ہے، پی آئی اے کے اثاثوں کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،ہم پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول عالمی معیار کے مطابق کر رہے ہیں، کمیٹی کا اجلاس سید عمران شاہ کی صدارت میں ہوا ۔

تازہ ترین