• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تقرر کیخلاف درخواست عدالتی فیصلے سے مشروط

لاہور ہائیکورٹ ،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تقرر کیخلاف درخواست عدالتی فیصلے سے مشروط

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تقرر کیخلاف درخواست عدالتی فیصلے سے مشروط قرار د ید ی، جسٹس فرخ عرفان خان نے ظہور اکبر ملہی کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈی جی سول ایوی ایشن کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ،درخواستگزار وکیل نبیل کاہلوں نے بتایا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرر کیلئے اشتہار میں امیدوار کی حد عمر 62 سال مقرر کی گئی،قانون کے مطابق پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والا پائلٹ یا سول ایو ی ایشن کا تجربہ کار افسر ہی ڈی جی تعینات ہو سکتا ہے ، 62 برس تک عمر کی حد مقرر ہونے سے ایوی ایشن کے سینئر افسران کے حقوق متاثر ہونگے اس لیے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرر کیلئے 62 برس کی حد مقرر کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین