• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد حزب اختلاف سینیٹ،جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کے امیدوارکی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے لئے تحریک انصاف کے امیدوارکی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔گزشتہ روز سینیٹر اعظم سواتی کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔ وفد نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے جماعت اسلامی سے حمایت مانگی جس پر امیر جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کو حمایت کی یقین دہانی کرائی،وفد نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین