• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہازوں کی ٹکر،انشورنس کمپنیوں نے نقصانات کے تعین کیلئے سروے شروع کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پورٹ پر دو جہازوں کے در میان ٹکر سےہونے والے نقصانات کا تعین کرنے کے لئے انشورنش کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی کلیم کی ادائیگی کے لئے کارروائی شروع کردی ہے، کھڑے جہاز کو آنے والے جہاز کی ٹکر سے سے فرنٹ متاثر ہوا ہے، کراچی بندرگاہ کے نجی ٹرمینل پرجہازوں کے ٹکرانے کے بعدحادثے کے مقام سے تمام کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا، کنٹینرزکو کرینوں کی مدد سے ہٹایا گیا۔گزشتہ روز جہازوں کے ٹکرانے کاحادثہ سائوتھ ایشیاپاکستان ٹرمینل پرپیش آیاتھا جہاں مجموعی طورپر19 کنٹینرز حادثے کے نتیجے میں پانی میں گرے تھے، کے پی ٹی ذرائع کے مطابق معاملے پرانکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔سینئرمینجمنٹ کے4 سینئرافسران انکوائری کررہے ہیں، کمیٹی ایک سے دوہفتوں میں حتمی رپورٹ کے پی ٹی کے اعلیٰ حکام کے حوالے کریگی اور بعد ازاںوہ رپورٹ پھروزرات پورٹ اینڈ شپنگ کوبھیجی جائیگی۔
تازہ ترین