• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول،خسرہ کی وبا شدت اختیار کر گئی مزید 2 بچے ہلاک، تعداد 20 سے تجاوز

سجاول ( نامہ نگار ) سجاول میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کرگئی ۔ مزید دو بچے ہلاک ہوگئے ۔ خسرے کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 20 سے تجاوز کر گئی ۔ گزشتہ روز تحصیل جاتی کے گاؤں عبدالعزیز تہیم کے رہائشی پانچ سالہ علی اصغر ولد عبدالمجید پنہیار خسرہ کے باعث ہلاک ہوگیا جبکہ میرپور بٹھورو کے نواحی گاؤں احمد خان زئور کا رہائشی چار سالہ معصوم بابل ولد جاوید ٹھارائی خسرہ کی بیماری کے باعث جاں بحق ہوگیا ۔ مذکورہ گاؤں میں مزید 10 بچے خسرہ میں مبتلا ہیں ، جن میں آٹھ سالہ فرحانہ بنت اسلم ٹھارائی ، 6 سالہ ضامن علی ، دو سالہ سوہانی اور دیگر بچے شامل ہیں۔
تازہ ترین