• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضاگیلانی کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نامزد ملزمان اور انکے وکلا کو حاضری ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیدیا ہے ۔بدھ کو کراچی میں موجود وفاقی انسدادبدعنوانی کی عدالت میں ٹڈاپ اسکینڈل کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت میں مقدمات میں نامزد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش نہیں ہوسکے۔عدالت نے سابق وزیر اعظم کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نامزد ملزمان اور انکے وکلا کو ہر صورت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 26 مارچ تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین