• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سعودی وزیر تعلیم کا نصاب کی تبدیلی کا عندیہ

سعودی وزیر تعلیم کا نصاب کی تبدیلی کا عندیہ

ریاض ( نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کے وزیر تعلیم الاعیسیٰ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اخوان المسلمین کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے اپنے تعلیمی نصاب میں بہتری لائے گا اور تعلیمی میدان میں ممنوعہ تنظیم اخوان کے ساتھ کسی بھی طرح کی ہمدردی رکھنے والوں کو نہیں بخشے گا۔

اس مقصد کیلئے وزارت تعلیم انتہاپسندانہ نظریات سے لڑنے کے لیے نصابی کتب میں تبدیلیاں لانے پر کام کر رہی ہے اور انتہاپسند نظریات سے نمٹنے کیلئے اسکولوں کے نصاب کو زسرنو ترتیب دے رہی ہے اور نصاب تعلیم سے ممنوعہ تنظیم اخوان مسلمین کے اثرات کو پوری طرح سے ختم کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ وزارت ایسی تمام کتابوں کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں ممنوع قرار دے گی اور ان تمام لوگوں کو جو ممنوعہ تنظیم یا اس کے نظریات سے کسی بھی طرح کی ہمدردری رکھتے ہیں ان کو ان کے منصب سے ہٹائے گی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین