• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی گاڑی پر فائرنگ، 4 سیکورٹی اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی گاڑی پر فائرنگ،4سیکورٹی اہلکار ہلاک

سری نگر(مانیٹر نگ سیل)مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے 4اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو فوجی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں جو جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلمت پورہ میں گشت پر مامور فوجی گاڑی کو مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے، بھارتی فوج نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مبینہ حملہ آور بھی مارے گئے۔

تازہ ترین