• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آنکھوں سے منافقت کی پٹی اتاردیں، پنجاب حکومت

عمران خان آنکھوں سے منافقت کی پٹی اتاردیں، پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی آنکھوں سے منافقت کی پٹی اتاریں اور جھوٹ بولنا بند کریں۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے بیان کے ردعمل میں ملک محمد احمد خان نےکہا کہ عمران خان کے جھوٹ بولنے کی وجہ سے کے پی کے عوام بھی مایوسی کا شکار ہیں۔صوبہ بھر میں پنجاب حکومت نے 170 ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے صوبے کے معاملات پر توجہ دیتے تو آج خیبر پختونخوا پنجاب کی طرح ترقی کر چکا ہوتا ،عمران خان نے سیاست کو جھوٹ بولنے کا ذریعہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بھی 262ارب روپے کا بجٹ محکمہ صحت کو دیا۔ عمران خان جھوٹ بول بول کر اپنی ناقص کارکردگی کو چھپا نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورا ملک اس چیز کی گواہی دے رہاہے کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا چکاہےاس کے معترف بین الاقوامی ادارے اور غیر ملکی سفیر بھی ہیں ۔

تازہ ترین