• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیات کا عالمی دن، تقریب انسٹیٹیوٹ آف جیو فزکس میں ہوگی

موسمیات کا عالمی دن، تقریب انسٹیٹیوٹ آف جیو فزکس میں ہوگی

دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن 1950ءسے منایا جارہا ہے، پاکستان میںبھی یہ دن ہر سال 23مارچ کو محکمہ موسمیات پاکستان کے تحت منایا جا تا ہے ،اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف میٹیورولوجی اینڈ جیو فزکس (آئی ایم جی ) میٹ کمپلیکس واقع یونی ورسٹی روڈ کراچی میں کیا جاتا ہے ۔

ورلڈ میٹورولوجکل آرگنائزیشن کی جانب سےرواں سال یہ دن ’’موسم و آب و ہوا۔تدبیر اور تدبر ‘‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

موسمیات کا عالمی دن، تقریب انسٹیٹیوٹ آف جیو فزکس میں ہوگی

پاکستان میں اس سال بھی یہ دن23مارچ کو منایا جائے گا اور اس دن کی مناسبت سے موسم اور آب وہوا کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

انسٹیٹیوٹ آف میٹیورولوجی اینڈ جیو فزکس (آئی ایم جی) میں ہونے والی اس تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوگا جس کے بعد آئی ایم جی کے موجودہ ڈائریکٹر سرفراز خطبہ استقبالیہ دیں گے۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف موسم اور آب وہوا کے بارے میںآگاہی، موسمیاتی پیش گوئیوں میں محکمہ موسمیات کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، اس کے ساتھ عالمی حدت میں اضافے، اس کی وجوہات اوراس کی روک تھام کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔

اس موقع پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس کا باقاعدہ آغاز دوپہر12بجے ہوگا۔

تازہ ترین