• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایازسومرو کی میت نیویارک سے وطن پہنچا دی گئی

ایازسومرو کی میت نیویارک سے وطن پہنچا دی گئی

رکن قومی اسمبلی ایازسومرو کی میت کراچی پہنچا دی گئی،میت کو کراچی ایئرپورٹ پر مرحوم کے اہل خانہ نے وصول کیاجس کے بعد لاڑکانہ روانہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایاز سومرو مرحوم کی نمازجنازہ آج دو پہر2بجے لاڑکانہ میں ادا کی جائےگی۔

نماز جنازہ کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔

ایاز سومرو کی نماز جنازہ میں اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی دو روز قبل امریکی شہر نیویارک میں دل کے آپریشن کے دوران انتقال کر گئے تھے۔

تازہ ترین