• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹوں کی خرید و فروخت کا اسکینڈل، پیرو کے صدر مستعفیٰ ہوگئے

ووٹوں کی خرید و فروخت کا اسکینڈل، پیرو کے صدر مستعفیٰ ہوگئے

جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں ووٹوں کی خریدو فروخت کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پیرو کے صدر نے استعفیٰ دے دیا، قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ سیاستداں نہیں ماہر معاشیات تھے اور ملک کی بہتری کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے۔

پیرو کے 79سال کے صدر پیڈرو پابلو کَک زِنسکی کے خلاف ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں حکومتی ارکان حزب اختلاف کے ارکان اسمبلی سے وعدہ کررہی ہیں کہ اگر انہوں نے مواخذے میں صدر کو ووٹ دیا تو انہیں اس کا مالی فائدہ ہوگا۔

صدر پیڈرو اس سے قبل دسمبر میں ہونے والے ایک مواخذے میں اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے جس کےبعد انہوں نے اسے اپوزیشن کی بغاوت قرار دیا تھا۔

پیرو کے صدر نے آج ہونے والے مواخذے سے بچنے کےلیے کانگریس کو استعفا بھیج دیا تھا۔ نائب صدر مارٹن ویکارا ان کی جگہ قائم مقام صدر ہوں گے۔

تازہ ترین