• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر خریدنے سے پہلے کن چیزوں کو مد نظر رکھا جانا چاہیے؟

گھر خریدنے سے پہلے کن چیزوں کو مد نظر رکھا جانا چاہیے؟

آپ نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے لئے نئے گھر کی ٹھان ہی لی ہے تو کچھ باتیں ایسی ہیں جن کا آپ کوہر صورت خیال رکھنا چاہیے۔ سب سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ جس سے مکان خرید رہے ہیں اُس کی دستاویزات شفاف ہیں کوئی قانونی قد غن تونہیں، گروی تو نہیں رکھی ہوئی، یہ بھی دیکھنا ہے کہ مالکان کتنے ہیں، اُن کی کوئی آپسی چپقلش تو نہیں۔ 

کسی عدالت میں کوئی مقدمہ تو نہیں چل رہا، ٹائٹل وغیرہ کس کے نام ہے؟ جس علاقے میں گھر قائم ہے وہاں غیر قانونی تعمیرات تو نہیں ہورہی ہیں۔ اس کے علاوہ الاٹمنٹ آرڈر موٹیشن اور وراثت میں کوئی ایشو نہ ہو۔

آپ کو خیال رکھنا ہو گا کہ ان کے بغیر نئے گھر میں اپنائیت کا احساس حاصل کرنا تقریبا ناممکن ہو گا۔ سب سے پہلے آپ کو دیکھنا ہو گا کہ نیا گھر آپ کے خاندان کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے یا نہیں۔ اگر آپ کے گھر میں اسکول جانے والے بچے ہیں تو بہتر ہو گا کہ اگر آپ کے نئے گھر کے نزدیک اچھے اسکول موجود ہوں۔ 

اگر آپ کے خاندان کا کوئی فرد گھر بیٹھے کام کرتا ہے تو آپ کو ایسا گھر ڈھونڈنا چاہیے جس میں ایک ہوم آفس بھی بنا ہو۔ اگر آپ کے گھر مہمانوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے تو ایک گیسٹ روم والا گھر آپ کے لیے مدد گار ثابت ہو گا۔ 

 اس کے علاوہ چند عناصر جو ایک گھر کو خوشگوار بناتے ہیں، ان میں گھر کا کشادہ، ہوا دار اور روشن ہونا شامل ہیں۔ کوشش کریں کہ آپ کا نیا گھر ان تمام عناصر کا حامل ہو۔ پاکستان جیسے ممالک میں توہم پرستی بھی اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے لہذا اگر آپ ویسٹ اوپن خریدتے ہیں تو آپ کو ہوا دار کیساتھ لوگوں کے اندر پائے جانے والے خوف کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

۔ آپ کے لیے بہترین سائز کا گھر کونسا ھے؟

کیا آپ اکیلے رہتے ہیں یا صرف اپنے شریک حیات کے ساتھ؟ کیا آپ کا خاندان چھوٹا سا ہے یا آپ جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتے ہیں؟ یہ ہیں وہ سوال جو آپ کو اپنے گھر کا سائز چننے سے پہلے خود سے کرنے چاہئیں۔ عام اصول یہی ہے کہ جتنے کم لوگ ہوں اتنا چھوٹا گھر بہتر رہتا ہے کہ اس کی صفائی اور ترتیب آسان ہوتی ہے۔ 

مگر کہانی صرف یہیں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ آپ کا بجٹ اس فیصلے پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔ تو کیا کیا جائے اگر آپ ایک بڑا گھر چاہتے ہیں مگر اسے افورڈ نہیں کر سکتے؟ ایسی صورت میں بہتر ہو گا کہ آپ ایک کھلے پلان والا گھر ڈھونڈیں۔ جتنی کم دیواریں ہوں، گھر اتنا کشادہ لگتا ہے اور ایسے گھر میں آپ کو کبھی جگہ کی کمی کا احساس نہیں ہو گا۔

۔ کم بجٹ میں نئے گھر کی سجاوٹ کیسے ہوتی ہے ؟

آپ نے گھر تو تبدیل کر لیا مگر اس کی سجاوٹ کے دوران آپ کے بجٹ نے آپ کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔ مگر رکیں! کم بجٹ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ گھر کی سجاوٹ پر سمجھوتہ کر لیں۔ ذرا ٹھہریں اور سوچیں کہ آپ کو اس وقت کیا ضروری سامان درکار ہے۔ اپنے سامان کی ایک لسٹ بنائیں اور سجاوٹ کے لیے مختص رقم نکال کر الگ رکھ لیں۔ پھر دیکھیں کہ آپ یہی سجاوٹ کم داموں میں کیسے کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کسی دیوار کو منفرد بنانا چاہتے ہیں تو آسان ترین حل وال پیپر ہے۔ نئے فوٹو فریم خریدنے کے بجائے آپ پرانے والوں پر رنگ کر کے ان کو نیاکر سکتے ہیں۔ آپ اپنے کمرے میں تازہ پھول رکھ سکتے ہیں، کشن اور تکیوں پر انوکھے کور چڑھا کر انہیں سب کی توجہ کا مرکز بنا سکتے ہیں، یہاں تک کہ تھوڑا سا دماغ لڑانے کے بعد آپ اپنے روز مرہ استعمال کے سامان کو بھی آرائشی ٹکڑوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین