• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے روکا تھا، اسرائیلی وزیراعظم

شام کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے روکا تھا، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شام کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے روکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2007ء میں اسرائیلی فوج اور خفیہ ایجنسی موساد نے شام کا مشتبہ جوہری ری ایکٹر تباہ کردیا تھا، اسرائیل ایسے ہی اپنے دشمنوں کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکتا رہے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ شام کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کی کامیابی کا سہرا اسرائیلی فوج اور خفیہ ایجنسی موساد کے سر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی پالیسی ہمیشہ ایسی ہی رہے گی، ہمیشہ اپنے دشمنوں کو جوہری ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرنے سے روکتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ اسرائیل نے2007 میں شام کا جوہری ری ایکٹر تباہ کیا تھا۔

تازہ ترین