• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،الفتح ا لسیسی

 صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،الفتح ا لسیسی

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اور اپنا حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔

مصر میں چھبیس تا اٹھائیس مارچ کے صدارتی انتخابات میں السیسی کی کامیابی یقینی قرار دی جا رہی ہے، اس مرتبہ ان کے مقابلے میں صرف ایک ہی امیدوار ہے، جس کی انتخابی مہم انتہائی ناقص قرار دی جا رہی ہے۔

السیسی نے سن دو ہزار چودہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، یاد رہے کہ 2015 کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا رن آؤٹ 15 سے 16 فیصد تک رہا تھا۔

اس کے مقابلے 2011اور2012 میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی تھیں، لیکن ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی جبری برطرفی کے بعد مصری نوجوان جو ملک میں اکثریت میں ہیں، پولنگ اسٹیشنوں سے دور رہے جبکہ مصر کی عوام کی اکثریت ان انتخابات کو دھوکہ اور فریب قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین