• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن چانسلر کاپارلیمانی خطاب،اسلام کے بارے میں مثبت پیغام

جرمن چانسلر کاپارلیمانی خطاب،اسلام کے بارے میں مثبت پیغام

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے چوتھی مرتبہ چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے اہم پارلیمانی خطاب میں مہاجرین سے متعلق سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اسلام کے بارے میں مثبت پیغام دیا ہے۔

جرمنی کی نومنتخب وسیع تر مخلوط حکومت کے قیام کے بعد انجیلا مرکل نے اپنے اولین پارلیمانی خطاب میں اعتراف کیا ہے کہ سن دو ہزار پندرہ میں مہاجرین کی بڑی تعداد میں آمد کی وجہ سے جرمنی تقسیم ہوا تاہم انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ ان کی چوتھی مدت اقتدار کے دوران ایسا دوبارہ نہیں ہو گا۔

انجیلا مرکل نے اپنے خطاب میں اپنی اقتصادی پالیسی کے خدوخال بھی واضح کئے، انہوں نے کئی سماجی مراعات کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبہ جات سے تمام شہریوں کو فائدہ ہو گا،انجیلا مرکل نے واضح کیا کہ جرمنی مستقبل میں بھی سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو قبول کرے گا لیکن جن افراد کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں ان کو ملک بدر کیا جائے گا۔

تازہ ترین