• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ، جیو پر جھوٹے الزامات، عمران آج بھی عدالت سے غائب

جنگ، جیو پر جھوٹے الزامات، عمران آج بھی عدالت سے غائب

جنگ اور جیوگروپ کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر ایک ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کے کیس میں عمران خان اور ان کے وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے جنگ جیو گروپ پرجھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی انڈی پینڈنٹ میڈیا کی درخواست پر تیسری سماعت کی۔

جنگ، جیوگروپ کے وکیل نے عمران خان کو بھجوائے گئے عدالتی نوٹس اور اس کی تعمیل کی رپورٹس عدالت میں پیش کیں۔عدالت میں دو مرتبہ کیس کال ہونے کے باوجود عمران خان یاان کے وکیل پیش نہ ہوئے جس پر انڈیپینڈنٹ میڈیا کے وکیل عامر عبداللہ عباسی ایڈووکیٹ نے یکطرفہ کارروائی کی استدعا کردی۔

عامر عبداللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان کو دوسری مرتبہ بھی نوٹسز کی تعمیل ہو چکی ہے، انہیں ڈاک، کوریئر سروس اور پراسیس سرور کے ذریعے نوٹس بھجوائے گئے، عمران خان یا ان کے وکیل نوٹسز کی تعمیل کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ عدالتی وقت ختم ہونے تک انتظار کر لیتے ہیں، شاید کوئی پیش ہو جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت میں ڈھائی بجے تک وقفہ کردیا۔

نمائندہ جیونیوز سے گفتگو میں عامر عبداللہ ایدووکیٹ کا کہنا تھا کہ یہ ہتک عزت کا عام مقدمہ نہیں بلکہ عزت کے قتل عام کا کیس ہے، قانون کے مطابق ہتک عزت کے مقدمے کا فیصلہ 90 دن میں ہونا چاہیے۔

جنگ گروپ نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ عمران خان نے 2014 کے بعد سے جنگ گروپ پر توہین آمیز، جھوٹے اور گمراہ کن الزامات عائد کیے، ایسا کرنے پر عدالت چیئرمین تحریک انصاف کو عوام کے سامنے غیر مشروط معافی مانگنے کا حکم دے ۔

تازہ ترین