• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤ انوار کو احتساب عدالت کراچی میں تاحال پیش نہیں کیا گیا

 راؤ انوار کو احتساب عدالت کراچی میں تاحال پیش نہیں کیا گیا

نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو اسلام آباد سے کراچی منتقلی کے باوجود آج اب تک انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

راؤ انوار کل اچانک سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے،اس موقع پر عدالتی حکم پر انہیں گرفتا کر لیا گیا اور بعد ازاں کراچی منتقل کردیا گیا۔

ملزم راؤ انوار کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جانا ہے، تاہم انہیں نصف دن گزرنے تک بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔

نقیب اللہ قتل کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی ملزم راؤ انوار کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کریں گے۔

عابد قائم خانی نے بتایا ہے کہ راؤ انوار کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کرنے کے بعد اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین