ڈریکولا، مونسٹرز اور چڑیلوں بھوتوں کے شوقین تیار ہو جائیں، 2012اور2015میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی وڈ اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم سیریز ہوٹل ٹرانسلوانیا کا پریکوئل بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے ۔
فلم کی کہانی ڈریکولا اور اس کے خاندان کے گِرد گھوم رہی ہے جس نے بھوتوں ، چڑیلوں اور خطرناک بلاؤں کے لئے ایک عالیشان ہوٹل قائم کیا ہوتا ہے تاہم اس سلسلے کی تیسری فلم میں یہ ڈریکولا اپنے مہمانوں کے ساتھ ایک لگژری کروز شپ میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے سمندر کے سفر پر نکلتا ہے۔
مشیل مرڈوکاکی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈکرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے معروف اداکار ایڈم سینڈلر، کیون جیمز، سلیناگومیز،کیگن مائیکل،اشربلنکوف اور ڈیوڈاسپیڈکی آواز وں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔
فلم کو سونی پکچرز کے بینر تلے13جولائی کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔