• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فلم

کامیڈی فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ قہقہوں سے بھرپور ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فینٹیسی فلم شرلاک نومزکا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

جوہن اسٹیوینسن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم سال 2011میں ریلیز ہونے والی فلم نومیو اینڈ جولیٹ کا سیکوئل ہے جس میں نومیو اور جولیٹ گارڈن سے ساتھیوں کے پراسرارطور پر غائب ہونے کی تحقیقات کیلئے ایک جاسوس کی خدمات لیں گے۔


فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں نامور ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ،جیمز میک اوے اور ایمیلی بلنٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم کل23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین